Wednesday, March 11, 2026
ہومتازہ ترینفاروق ستار نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم قرار دیدیا

فاروق ستار نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم قرار دیدیا

کراچی (آئی پی ایس )رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم قرار دے دیا۔فاروق ستار نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے اور ریلیف فراہم کیا جائے، عوام پہلے ہی بھاری بلوں، آٹے کی قیمتوں اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بے انتہا اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ اور اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اپنے اخراجات میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف دے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرے اور قیمتیں واپس لے۔وفاقی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں۔ ایسا نہ ہو حالات انارکی پر چلے جائیں اور لوگ تنگ آمد بجنگ آمد ہو کر سڑکوں پر نکلیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔