Sunday, March 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزپٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے، خواجہ آصف

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عالمی بحران میں حکومت کا فی لٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو محدود قرار دیتے کہا کہ اس کیلئے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی لمبی داستان ہے، اگر وہ سب نہ کیا ہوتا تو آج پٹرول 375 روپے فی لٹر ہونا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چند دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں، مشرق وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔