Sunday, March 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران میں رجیم چینج ناممکن، امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی

ایران میں رجیم چینج ناممکن، امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی

واشنگٹن: (آئی پی ایس) ایران میں بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی حکومت ہٹانا ناممکن، امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے ملک پر کنٹرول کا کوئی امکان نہیں، حملے فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر حملے سے ایک ہفتے پہلے مکمل کی گئی۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر محقق نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے آگے سر جھکانا ایرانی قیادت کے نظریات کے خلاف ہوگا۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف لندن میں احتجاج
لندن: (آئی پی ایس) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرکزی لندن میں ہزاروں افراد امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، دوسری جانب ایران جنگ کے خلاف یورپ میں بھی احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔