Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانآئی ایم ایف کے دباو پر پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا

آئی ایم ایف کے دباو پر پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے کی بجائے 55 روپے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دبا پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی بڑھائی گئی ہے، حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 20روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت صرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صرف عالمی منڈی میں اضافے کو منتقل کیا جاتا تو پیٹرول 32 سے 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔