اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 130روپے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے
جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 235روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر 20روپے 36پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے،جبکہ لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لٹر لیوی عائد ہے،حکومت نے گزشتہ رات پٹرول ڈیزل 55 روپے مہنگا کیا تھا۔
