ریاض (سب نیوز)مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کردی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران سے براہ راست رابطے کیے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یورپی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا۔ اورجنگ روکنے کیلئے کردارادا کرنے پر زور دیا،سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اوربرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،دونوں رہنماوں نے ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نیترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ٹیلی فونک بات چیت کی،قبرص کے صدر نے بھی سعودی ولی عہد کو فون کیا۔
