Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ

لاہور(سب نیوز)ڈیزل قیمتوں میں 20فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا۔ترجمان ریلویز کے مطابق فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔