Saturday, March 7, 2026
ہومتازہ ترینشہری اسلام آباد میں پٹرول اور ڈیزل نہ دینے والے پمپس کی اطلاع دیں ، فوری کارروائی ہو گی ، ضلعی انتظامیہ کا اعلان

شہری اسلام آباد میں پٹرول اور ڈیزل نہ دینے والے پمپس کی اطلاع دیں ، فوری کارروائی ہو گی ، ضلعی انتظامیہ کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)ڈی سی اسلام آباد کی شہریوں سے پٹرول اور ڈیزل دینے سے انکار کرنے والے پمپس کی شکایت درج کرانے کی اپیل ۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے کہا گیا کہ اسلام آباد میں اگر کوئی پیٹرول پمپ آپ کو پیٹرول/ڈیزل دینے سے انکار کرے تو فی الفور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر رابطہ کریں یا بذریعہ سوشل میڈیا ہمیں آگاہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔