Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانپاکستان کو امید ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی،سفیر فیصل نیاز ترمذی

پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی،سفیر فیصل نیاز ترمذی

ماسکو(آئی پی ایس )روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاک افغان صورتحال سے متعلق ایکس پر بیان جاری کردیا۔
روس میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے اور اسے کسی بڑے علاقائی تنازع یا جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اسلام آباد کی خواہش ہے کہ کابل کے ساتھ معاملات سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل ہوں، پاکستان نہیں چاہتا کہ موجودہ کشیدگی بڑھ کر مکمل علاقائی جنگ کی شکل اختیار کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔