Saturday, March 7, 2026
ہومتازہ ترینمشرقِ وسطی میں جنگ سے تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، قطری وزیرِ توانائی

مشرقِ وسطی میں جنگ سے تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، قطری وزیرِ توانائی

دوحہ(سب نیوز) قطر کے وزیر توانائی نے مشرقِ وسطی میں جنگ کے باعث تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
قطری وزیرِ توانائی نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے مشرقِ وسطی میں ہونے والی جنگ کے باعث عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔قطری وزیرتوانائی کا کہنا تھاکہ یہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔