اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری لیول3برقرار رکھی ہے،امریکا نے ٹریول ایڈوائزری کی بنا پر پاکستان کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔امریکا نے اپنے شہریوں کوبلوچستان اور خیبرپختونخواکے بعض علاقوں میں سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق لاہور اورکراچی میں غیرہنگامی سفارتی عملے اور اہلخانہ کو پاکستان چھوڑنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
امریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
