اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان میں ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جن میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ناخچیوان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے صدر علیئیف کو ایران اور خلیج میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔صدر علیئیف نے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطے پر شکریہ ادا کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور مستقبل میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدرسے رابطہ، ڈرون حملوں کی مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
