Saturday, March 7, 2026
ہومتازہ ترینجنگ کا ساتواں دن، تہران پر قیامت خیز بمباری، تہران، شیراز اور اصفہان میں زبردست دھماکے

جنگ کا ساتواں دن، تہران پر قیامت خیز بمباری، تہران، شیراز اور اصفہان میں زبردست دھماکے

تہران (سب نیوز)امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری جنگ کے ساتویں روز دارالحکومت تہران پر شدید فضائی بمباری کی گئی، جسے حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رات بھر تہران کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔رپورٹس کے مطابق حملوں میں رہائشی علاقوں کے قریب مقامات اور تہران یونیورسٹی کے اطراف بھی دھماکے ہوئے۔
امریکی فوج کے مطابق امریکی بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے گہرائی میں نصب ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں طاقتور پینیٹریٹر بم گرائے۔رپورٹس کے مطابق حملے صرف تہران تک محدود نہیں رہے بلکہ شیراز، کرمان شاہ اور اصفہان کے اطراف بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جہاں ایران کے کئی میزائل اڈے موجود ہیں۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر حملوں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک حملوں میں کم از کم 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 181 بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایران کے شہر میناب میں ایک گرلز اسکول پر حملے میں بھی بڑی تعداد میں بچوں کی شہادت ہوئی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔