Saturday, March 7, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4جہازوں کا انتظام ہوگیا

پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4جہازوں کا انتظام ہوگیا

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایک جہاز کی یقین دہانی سعودی عرب نے کی ہے، ایک جہاز امارات سے فجیرہ کے راستے آئے گا۔
پاکستان کے لیے دو خام تیل کے جہاز امریکہ سے آئیں گے، سعودی عرب اور امارات سے آنے والے جہاز 70 ہزار ٹن کروڈ آئل کے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب سے پارکو کروڈ آئل منگوائے گی، امریکہ سے سینر جیکو کروڈ آئل کے دو جہاز منگوا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔