Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون اور حساس مقامات کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون اور حساس مقامات کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد کے ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر حساس مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور رینجرز و ایف سی کے اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر مملکت نے رمضان المبارک کے پیش نظر مساجد اور ڈپلومیٹک انکلیو میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نماز جمعہ اور دیگر عبادات کے دوران سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی عبادات ادا کر سکیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر اور بالخصوص دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔