Saturday, March 7, 2026
ہوماسلام آبادوفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے جب کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21مارچ 2026بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 19مارچ کی صبح 6بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اس روز چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے ناکافی قرار دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کے لیے چاند کی عمر کم از کم 18سے 20گھنٹے ہونا ضروری ہوتی ہے، اسی لیے 19مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 20مارچ کی شام نظر آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21مارچ کو ہونے کا امکان ہے تاہم عیدالفطر کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔