Friday, March 6, 2026
ہومتازہ ترینچیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے قومی احتساب قانون 1999 کے تحت عہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی، وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے موثر ہوگی۔

چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کیا تھا، اس سےقبل قانون میں چیئرمین نیب کی3 سالہ مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی تھی۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو پہلی بار 4 مارچ 2023 کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔