Friday, March 6, 2026
ہومپنجابصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد اہم بلوں کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد اہم بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (سب نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد اہم بلوں کی منظوری دے دی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات بل 2026 کی منظوری دے دی، صدر نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔
علاوہ ازیں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026 پر صدرِ مملکت نے دستخط کر دیئے، صدرِ پاکستان نے کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، نیب (ترمیمی) بل 2026، وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات آرڈر 2025 میں ترامیم کی بل کی بھی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق صدر نے اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرِ نو تشکیل ،وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریاں قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریاں قائم ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔