Thursday, March 5, 2026
ہومتازہ ترینعمران خان تک رسائی کیلئے عظمی خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

عمران خان تک رسائی کیلئے عظمی خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان نے عمران خان تک رسائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عظمی خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر کے ان کے طبی معائنے اور علاج کے دوران ان تک رسائی دی جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹرز سے کروانے کا انتظام کیا جائے۔ ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنے میں شامل کیا جائے ۔
عظمی خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ دوران حراست اور علاج کے دوران معالجین، اہلِ خانہ اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک مسلسل رسائی فراہم کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ 3 ماہ کی بلڈ ٹیسٹ، آئی ٹیسٹ اور تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔