اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز فائر سیزن سے قبل مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود، ماہر ماحولیات رضوان محبوب، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور انوائرمنٹ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مارگلہ ہلز پر آگ کے واقعات کی صورت میں کئے گئے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اجلاس کا مقصد فائر سیزن سے قبل ایس او پیز اور پروٹوکولز کے مطابق تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فائر سیزن سے قبل عارضی طور پر عملے کی بھرتی کا عمل جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ فائر لائینز کو صاف کرنے کیساتھ ساتھ نگرانی کے عمل کو مزید بہتر کیا جائیگا۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مثر رابطے کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ متعلقہ عملے کی ذمہ داریوں کو باقاعدہ طور پر تفویض کیا جائیگا اور نگرانی کے عمل کو مزید بہتر کرنے کیلئے پکٹس کی تعداد کو بڑھایا جائیگا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تمام سیفٹی آلات بشمول فائر بالز، فائر ایکسٹینگویشر اور دیگر موجود ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا عملہ، سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ ملکر ون یونٹ کے طور پر کام کریں۔ اور اس ضمن میں تمام متعلقہ عملے کی جاب ڈسکرپشن بنائی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان تمام مقاصد کا مقصد مارگلہ ہلز کی خوبصورتی اور اسکی سر سبز و شادابی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سٹاف کی بھی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ضروری ٹریننگ دی جائے تاکہ بوقت ضرورت انکی خدمات بھی حاصل کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحقہ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کیساتھ مثر رابطے کو یقینی بناکر آگ پھیلنے کے واقعات کو روکنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ اجلاس میں شہر میں جاری شجر کاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں شجر کاری مہم کے دوران چھ فٹ سے بڑے درخت لگائے جارہے ہیں۔ بڑے درخت لگانے کا مقصد انکی نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ رواں شجر کاری مہم میں سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا سمیت سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے ان تمام اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحول کو تحفظ اور شہر کو مزید سر سبز و شاداب بنانا ہے۔
