Thursday, March 5, 2026
ہومٹاپ سٹوریایران کے امریکی و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے، 10 ڈرونز تباہ، چھ روز میں500 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ

ایران کے امریکی و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے، 10 ڈرونز تباہ، چھ روز میں500 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں میں اب تک 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی مضحکہ خیز حرکتوں کے نیتجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں جھونک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ خود حساب کریں کیونکہ حالیہ دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، کیا اب بھی امریکا فرسٹ (پہلے) ہے یا اسرائیل؟ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی آپ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 10 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، اور خلیجی خطے میں امریکی فوجی اہداف پر بھی حملے کیے ہیں۔

انہوں نے دبئی میں 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق زمینی افواج بھی جنگ میں شامل ہیں، کویت میں امریکی افواج درجنوں ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنی، بحرین میں امریکی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے جبکہ اہم اسرائیلی کمان مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، بیک وقت 230 ڈرونز لانچ کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔