اسلام آباد (سب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔ترجمان نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھا کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں، اوگرا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
