اسلام آباد(سب نیوز)آپریشن غضب للحق کے دوران 4مارچ 2026 سہ پہر 4بجے تک افغان طالبان رجیم کے 481کارندے ہلاک اور 696سے زائد زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 226 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 35 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں)تباہ کی گئیں۔ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن غضب للحق میں اب تک افغان طالبان رجیم کے 481کارندے ہلاک، 696سے زائد زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
