Wednesday, March 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزنیب کے گریڈ 18کے 4ڈپٹی ڈائریکٹرز اورگریڈ 17کے48 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی اگلے گریڈ میں ترقی

نیب کے گریڈ 18کے 4ڈپٹی ڈائریکٹرز اورگریڈ 17کے48 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی اگلے گریڈ میں ترقی

اسلام آباد(سب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب )کے گریڈ 18کے 4ڈپٹی ڈائریکٹرز اورگریڈ 17کے48 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ۔چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ترقیوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے 4 ڈپٹی ڈائریکٹرملک وحید احمد ، نیب(اسلام آباد/راولپنڈی)،میر اوصاف احمد تالپور، نیب (بلوچستان)،محمد صابر خان ، نیب (کراچی) ، محمد آصف منیر ،نیب (اسلام آباد/راولپنڈی) کو گریڈ 19میں میں ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرز بنا دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں گریڈ 17کے جن 48اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18میں ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بنایا گیا ہے ان میں کامران علی ، شازیہ نواز، وقار احمد عدنان فیصل ، شیر اللہ ، معاز احمد ملک ، فرقان ندیم ،کامران احمد ، مہوش گل ،رابعہ عبدالرحمان و دیگر شامل ہیں ۔

Promotions of ADs page 0001 1 scaled
Promotions of ADs page 0002 1 scaled
WhatsApp Image 2026 03 04 at 4.00.31 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔