Wednesday, March 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب کی پاکستان کو توانائی فراہمی کی یقین دہانی

سعودی عرب کی پاکستان کو توانائی فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد: (سب نیوز) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، علی پرویز ملک نے مملکتِ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر، عزت مآب نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
وزیر علی پرویز ملک نے بتایا کہ سعودی ذرائع نے بحرِ احمر پر واقع ینبع بندرگاہ کے ذریعے توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

علی پرویز ملک نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پہلے ہی پاکستان کی معاونت کر رہی ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان سے ایک جہاز کو ینبع بندرگاہ روانہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاکہ پاکستان کے لیے خام تیل حاصل کیا جا سکے۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ینبع بندرگاہ سے تیل کی فراہمی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔سفیر نے کہا کہ مملکت بدلتی ہوئی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کسی بھی ہنگامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔