تہران (سب نیوز)ایران کے عبوری وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پاسداران انقلاب کے ذرائع کے مطابق مجید بن الرضا نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد عہدہ سنبھالا تھا۔اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ ایران میں اعلی ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد 787 ہوگئی۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل حملوں میں 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ 153 ایرانی شہروں کے 500 سے زائد مقامات پر 1 ہزار سے زائد حملے ہوئے۔
ایران کے عبوری وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
