Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانبلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، درندازی کی کوشش میں 67ہلاک

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، درندازی کی کوشش میں 67ہلاک

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں کیے گئے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق طالبان نے شمالی بلوچستان میں 16 مختلف مقامات پر حملوں کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا۔

وزیر اطلاعات نے منگل کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھڑپوں کے دوران 27افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بھی زمینی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جہاں 40 افغان طالبان ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کو آپریشن غضب للحق کا نام دیا گیا ہے اور یہ آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں۔

سیکویرٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان صوبے ننگرہار میں ایک کامیاب فضائی کارروائی کے دوران خوگانی بیس کو تباہ کر دیا گیا۔ اسی طرح جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز کے ذخیرہ کرنے کی جگہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔