Tuesday, March 3, 2026
ہومتازہ ترینوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیراموف سے رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیراموف سے رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے موجودہ علاقائی صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔