Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانچیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل راغب نعیمی کی ایرانی سفیر رضا امیری سے ملاقات

چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل راغب نعیمی کی ایرانی سفیر رضا امیری سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے پاکستان میں موجود ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرمین کونسل نے ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں اور اس کے نتیجے میں استقامت اور مقاومت کی علامت سمجھے جا نے والے اہل تشیع کے رہبر اعظم علی خا منہ ای اور ایرانی مسلمانوں کے سانحہ ارتحال پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لئے نقصان قرار دیا ۔

چیئرمین نے سفیر سے تعزیت کرتے ہوئے ایرانی قوم کے صبر و عظم اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ آپ نے کہا کہ ایران کی سالمیت پر حملہ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے جس کی تلافی بڑی مشکل ہے ۔ رہبر معظم نے ہمیشہ وحدت امت کا درس دیا اور دنیا بھر کے مظلوم و مقہور مسلمانوں خصوصا اہل فلسطین و غزہ کی اعانت و استعانت میں پیش پیش رہے ۔ آپ ہمیشہ پاکستان کے امن و استحکام کے متمنی رہے ۔ ایران پر اسرائیلی و امریکی دہشت گردی اور بر بر یت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایسے موقع پر تمام اسلامی ممالک کو باہمی مشورے اور اتحاد کی فوری ضرورت ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔