Tuesday, March 3, 2026
ہومتازہ ترینمسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 11 ہزار 917 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 226 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 139 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 272 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔