Tuesday, March 3, 2026
ہومٹاپ سٹوریایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود اس پہ جنگ مسلط کی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ کار فرما نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں، وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے، ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے، اللہ ان تمام افراد پہ رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا، نواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے، 25 کروڑ پاکستانیوں کو، چاہے وہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔