Tuesday, March 3, 2026
ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا: ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

خیبرپختونخوا: ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

پشاور: (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی اضلاع، مردان و مالاکنڈ ڈویژن کے بعد پشاور کے بڑے ہسپتال بھی احتجاجی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال سمیت ایچ ایم سی اور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ہسپتال میں بھی ڈاکٹرز نے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کردیا۔

او پی ڈیز و سروسز کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، صبح سویرے او پی ڈیز اور آپریشنز کے لئے دور دراز سے آئے مریض رُل گئے، ہسپتالوں کی انتظامیہ بھی سروسز بحال کرنے میں ناکام ہو گئیں۔

جنرل سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مہوش کے گرفتار قاتلوں کی ایف آئی آر میں 7ATA کی دفعات شامل کی جائیں، ڈاکٹر مہوش اور ڈاکٹر وردہ کو حکومت شہداء پیکج دے۔

ڈاکٹر نے کہا کہ سکیورٹی ایکٹ 2010 کے متعارف کرانے کے باوجود حکومت اس پر عملدرآمد میں ناکام ہے، حکومتی خاموشی سے ڈاکٹرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، او پی ڈیز کو بند کردیا، لیکن ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی تعداد کو دگنا کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔