Monday, March 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں رسمی ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں رسمی ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان پارلیمنٹ میں رسمی ملاقات ہوئی، جس دوران ملکی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے روڈمیپ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر اور وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہاس آمد پر خیرمقدم کیا۔ ملاقات ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔اس موقع پر پارلیمانی امور، اجلاس کی کارروائی، قومی اہمیت کے معاملات اور قانون سازی کے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔