اسلام آباد (سب نیوز)ماہ رمضان کے دوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں صفر اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی،فروری میں مہنگائی سات فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادپرمہنگائی میں 0.3فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی زیادہ تیزی سے بڑھی، دیہی علاقوں میں 7.3فیصد اور شہروں میں مہنگائی 6.8فیصد ریکارڈ کی گئی،جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.46فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 23فیصد،پھل 11.48فیصدتک مہنگے ہوئے،دال ماش 8.19فیصد، مشروبات 1.65 فیصد، گوشت 1.45فیصدمہنگا ہوا،دال مونگ،خشک میوے،گندم کی مصنوعات بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پربجلی ٹیرف میں 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا،لانڈری 2 فیصد،ٹیلر فیس 2 فیصد، کوئلہ 1.71 فیصد تک مہنگا،گزشتہ ماہ انڈے 22 فیصد، چکن 20 فیصد تک سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق مشروبات 1.65 فیصد،گوشت 1.45 فیصدمہنگا ہوا،گندم کی مصنوعات بھی مہنگی ہونیوالی اشیا میں شامل ہیں،ماہانہ بنیاد پر بجلی ٹیرف میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ انڈے 22 فیصد،چکن 20 فیصد تک سستا ہوا، آلو 16فیصد،دال مسور 4فیصد، پیاز 3.90فیصد،سبزیاں 3.88 فیصد تک سستی ہوئی،بیسن،گھی، کوکنگ آئل،گڑ،چینی کی قیمت میں بھی معمولی کمی آئی،سالانہ بنیاد پر غذائی اشیا 4.58 فیصد تک مہنگی ہوئیں،جلد خراب ہونے والی کھانے پینے کی اشیا 0.42 فیصد تک سستی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق لانڈری 2فیصد،ٹیلرفیس 2 فیصد،کوئلہ 1.71فیصد تک مہنگا، کپڑے اور جوتے 5.72 فیصد،ہاوسنگ، پانی، بجلی، گیس ، فیول 10 فیصدمہنگا ہوا،الکوحل مشروبات،تمباکو بھی 3.53 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادپرصحت کی سہولیات 6.24 فیصد،تعلیم 8.78فیصدتک مہنگی ہوئی،اس دوران ریسٹورنٹ،ہوٹل چارجز 4.37 فیصد،ٹرانسپورٹ کرائے 0.27 فیصدبڑھے،سالانہ بنیاد پرتفریحی و ثقافتی سہولیات میں 4.50 فیصد تک کمی کا دعوی کیا گیا ہے۔فروری 2026میں مہنگائی 7فیصد تک پہنچ گئی،جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8فیصد تھی، فروری 2025 میں مہنگائی 1.5 فیصد کی سطح پر تھی۔
ماہانہ بنیاد پر شرح مہنگائی میں 0.3فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
