اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور وسیع تر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ نے مکالمے، سفارتکاری اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
