Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانبانیٔ پی ٹی آئی نے آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بانیٔ پی ٹی آئی نے آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں بانیٔ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں علاج کے دوران ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔