کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 13300 روپے اضافے کے بعد 563,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 11402 روپے اضافے کے بعد 483,420 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 443,151 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 133 ڈالراضافے کے بعد 5411 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
