Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینگلگت اور اسکردو میں 3 روزہ کرفیو نافذ، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

گلگت اور اسکردو میں 3 روزہ کرفیو نافذ، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

حکومت گلگت بلتستان نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ضلع گلگت اور اسکردو میں کرفیو نافذ کرنے اور پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔


اس حوالے سے محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان کی جانب سے یکم مارچ کو جاری کیے گئے ایک ہنگامی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث فوری اقدامات ناگزیر قرار دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع گلگت اور اسکردو میں 3 روزہ کرفیو نافذ کیا جائے، جس کا اطلاق 2 مارچ سے 4 مارچ تک ہوگا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت شبیر میر کے مطابق یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان آرمی کے دستوں کی تعیناتی کی بھی درخواست کی ہے تاکہ سول انتظامیہ کی معاونت کی جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔


جاری کردہ شیڈول کے مطابق کرفیو میں مخصوص اوقات کے لیے نرمی بھی دی جائے گی، 2 مارچ کو رات 12 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک نرمی کے بعد شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کرفیو کا نفاذ رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔