Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانرجیم چینج کیلئے کسی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے، بیرسٹر گوہر

رجیم چینج کیلئے کسی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے لیے کسی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سیدلی صدمہ پہنچا، آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا بلکہ اپنا دِفاع کرنا ایران کا حق تھا، رجیم چینج کے لیے لیڈر کو مارنا کرمنل ایکٹ اورا سٹیٹ ٹیررازم ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔