Sunday, March 1, 2026
ہومتازہ ترینایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملے کا دعوی، امریکا کی تردید

ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملے کا دعوی، امریکا کی تردید

تہران (آئی پی ایس )ایران نے فضائی حملوں کے بعد امریکا پر بحری حملہ بھی کردیا ہے، ایران کی جانب سے امریکا کے سب سے مضبوط بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملہ کیا گیا جس کی امریکی سینٹرل کمانڈ نے تردید کی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حملے سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن متاثر نہیں ہوا اور وہ بدستور اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ایرانی میزائل جہاز تک پہنچ ہی نہیں سکا اور اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز مکمل طور پر محفوظ ہے اور اپنی آپریشنل سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔