Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانخطے میں کشیدگی، اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت

خطے میں کشیدگی، اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خلیجی خطے کی صورت حال کے پیش نظر وزارتِ توانائی نے اوگرا کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اوگرا کو ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے وافر ذخائر یقینی بنانے، خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت توانائی نے سپلائی میں کسی بھی ممکنہ تعطل سے بچنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ فوری عملدرآمد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک میں مناسب سٹاک موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔