Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانبنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

ڈھاکہ (آئی پی ایس )پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماوں نے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے رابطے بڑھانے اور تعمیری مکالمے کو جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔