Sunday, March 1, 2026
ہومتازہ ترینخامنہ ای کی شہادت کے بعد عبوری قیادت کونسل قائم ، علی رضا اعرافی فقیہ مقرر

خامنہ ای کی شہادت کے بعد عبوری قیادت کونسل قائم ، علی رضا اعرافی فقیہ مقرر

تہران (آئی پی ایس )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہا ہے کہ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی، علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبرکے فرائض انجام دے گی۔واضح رہے کہ علی رضا اعرافی مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں اور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جو انتخابی امیدواروں اور پارلیمنٹ کے قوانین کی جانچ کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔