Sunday, March 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہاتھا، صدر کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا: ٹرمپ انتظامیہ

ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہاتھا، صدر کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا: ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن(آئی پی ایس) ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہاتھا، اس لیے صدر ٹرمپ کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انتظامیہ کے مطابق تہران کی سنجیدگی نہ ہونے پر صدر ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ کیا، ایران یورینیم افزودگی برقرار رکھ کر ایٹم بم کی صلاحیت چاہتا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پروگرام کے کئی آپشنزدیے گئےتھے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آج سخت حملوں کا اعلان کیاہے، بہتر ہے وہ ایسا نہ کرے، ایران نے اگر ایساکیا تو انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔