تہران(آئی پی ایس )ایران کی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہیکہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی افواج کا طاقتور آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا۔ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ امریکی اڈوں پر ایرانی فورسز کے حملیمزید شدت کے ساتھ ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان سینٹ کام نیکہا ہیکہ ایرانی پاسداران انقلاب کا 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعوی غلط ہے۔ترجمان سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے جہاز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعوی بھی غلط ہے۔خیال رہیکہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہیکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہیکہ ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہیکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔
