Saturday, February 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزمشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث آئی سی سی نے ہنگامی منصوبوں پرغور شروع کر دیا

مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث آئی سی سی نے ہنگامی منصوبوں پرغور شروع کر دیا

دبئی(آئی پی ایس )مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث آئی سی سی نے ہنگامی منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مشرق وسطی کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہیہیں،ایونٹ سے جڑے ہوئے تمام افراد کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لاجسٹک ٹیم تمام متعلقہ افراد کے بحفاظت سفر کے لئے کوشاں ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ سے وابستہ فراد کے سفر، انتظامی امورکے لیے ہنگامی منصوبے فعال کر دیے،تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کے لئے جامع متبادل پلان ترتیب دیا جارہا ہے،مشرق وسطی کی صورتحال ورلڈ کپ کو براہ راست متاثر نہیں کررہی ،ٹریول ٹیم سفرکے لیے متبادل راستوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔