اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین ایف بی آر کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقاتاسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 18 رکنی وفد کی قیادت اس کے صدر سردار طاہر محمود نے کی ۔ملاقات کے دوران آئی سی سی آئی کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر کو وفاقی دارالحکومت میں کاروبار کو درپیش مختلف چیلنجز سے آگاہ کیا۔سپر ٹیکس، ٹیکس ریفنڈز، پوائنٹ آف سیل انضمام اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔چیئرمین ایف بی آر نے کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
قانون کے مطابق واجب الادا ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گااجلاس میں ممبرلیگل آئی آر، ممبرآئی آر آپریشنز اور ممبرکسٹمز آپریشنز بھی موجود تھے۔ ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں کاروباری برادری اہم کردارادا کررہی ہے ۔کاروبار دوست ماحول کا قیام ایف بی آر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد کی کاروباری برادری کے حقیقی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
