Saturday, February 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران، مناب میں اسرائیل کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، 53 طالبات شہید

ایران، مناب میں اسرائیل کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، 53 طالبات شہید

تہران(آئی پی ایس )ایران کے شہر مناب میں اسرائیل نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید ہوگئیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں اسرائیل نے ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید اور 63 زخمی ہوگئیں۔ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرہ طیبہ اسکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔