جدہ (آئی پی ایس )ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرق وسطی کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے سلسلہ وار رابطے کیے اور انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عراق کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کیا۔ عباس عراقچی نے تمام ممالک سے واضح اپیل کی کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دیں
علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔عباس عراقچی نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے جائز حق دفاع کو استعمال کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ کارروائی کسی بھی خطے کے ملک کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
