Saturday, February 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو 'آپریشن وعدہ صادق 4' کا نام دیدیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیدیا

تہران(آئی پی ایس )ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا ہیکہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہیکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہیکہ ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے،

جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہیکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔